امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سات مسلم ممالک کے مہاجرین اور تارکین وطن پر پابندی لگانے کے بعد اب پاکستان اور دوسرے دیگر مسلم ممالک پر بھی ایسی پابندی عائد کرسکتے ہیں ۔
پاکستانی اخبار ڈان کی ایک رپورٹ میں وائٹ ہاؤس کے چیف آفیسر رينس پريبس کے سی بی ایس
نیوز کو دیئےگئے انٹرویو کے حوالے سے بتایا گیا کہ سات ممالک پر پابندی کے بعد ایسی پابندی پاکستان کے خلاف بھی لگ سکتی ہے۔
مسٹر پريبس نے کہا، ’’اب آپ ان ممالک کی طرف انگلی اٹھا سکتے ہیں جہاں ایسا ہی مسئلہ ہے جیسے کہ پاکستان اور دیگر ملک‘‘۔